پیپلز پارٹی نے صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

Feb 10, 2021 | 23:46:PM

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں،صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی اور عدالت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس کیخلاف فیصلہ دے اورسینیٹ انتخابات آئین کے تحت کرانے کا حکم دیاجائے ۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے رائے طلب کی گئی جبکہ اس ریفرنس کیخلاف جمعیت علمائے پاکستان نے درخواست دائر کررکھی ہے، اب پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی صدارتی کو چیلنج کردیا۔

مزیدخبریں