اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ ، مقدمات میں نامزد 3 وکلا گرفتار

Feb 10, 2021 | 23:53:PM

(24نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ پر حملے میں ملوث3 وکلا کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے وکلا کے چیمبرز گرا دیئے تھے جس پر مشتعل وکلا نے چیف جسٹس بلاک میں میں نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی، وکلا نے ججز کو ان کے چیمبرز میں محصور کردیا تھا۔
پولیس نے خواتین سمیت متعدد وکلا کیخلاف مقدمہ درج کر لیاتھا اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے، پولیس نے رات گئے مقدمے میں نامزد 3 وکلا کو حراست میں لے لیا ہے،وکلا کیخلاف مقدمات تھانہ مارگلہ اور رمنا میں درج ہیں ۔

مزیدخبریں