(24 نیوز)سرکاری سکولوں میں بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کی سہولت، وزیر تعلیم مراد راس نے مخیر شخصیات سے تعاون کی اپیل کی دی۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سکولوں میں مفت لنچ پروگرام روک دیا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں لنچ پروگرام دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔ دوپہر کا کھانا مفت دینے سے 33 فیصد بچوں کی حاضری بڑھ گئی ہے جبکہ 77 فیصد بچوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔سرکاری سکولوں کے بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ انہوں نے مخیر شخصیات اور اداروں سے طلبہ کے لئے دوپہر کا کھانا سپانسر کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیدہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ۔۔۔اہم پیغام شیئر کر دیا