موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Feb 10, 2022 | 09:33:AM
محکمہ موسمیات، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا ، موسم خشک
کیپشن: آسمان پر ہلکے بادلوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم مزید سرد  ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئے درجے نیچے ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور قلات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے،ادھر کوئٹہ سمیت صوبے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت مفنی 7، کوئٹہ اور قلات میں منفی 3، مستونگ میں منفی ایک، ژوب میں 3، سبی میں 8، نوکنڈی میں 5، گوادر میں 13، جیونی اور تربت میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر  کتنی دولت چھوڑ کر گئیں۔۔؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے