(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد کچھ ممالک نے کورونا پابندیوں کو ختم کرنے یا ان میں بتدریج کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنےکا اعلان کردیا جس کے بعد برطانیہ میں نارمل زندگی شروع ہو جائےگی۔ برطانوی وزیراعظم کے مطابق چندہفتوں میں پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ نیویارک میں کل سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم اسکول اور میڈیکل کیئر اداروں میں ماسک پہنناہوگا۔ کئی دیگرریاستوں نے بھی اسی ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانےکااعلان کردیا ہے جب کہ وائٹ ہاو¿س نے وبا کے خاتمے کی حکمت عملی پر عمل کاآغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7۔۔ ملتان سلطانز اورپشاور زلمی میں آج مقابلہ ہوگا
ادھرمتحدہ عرب امارات نے کووِڈ19کی وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے عائدکردہ پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیصلہ انفیکشن اور اسپتالوں میں داخل ہونے والے کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر کیا ۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ فروری کے وسط تک شاپنگ مالوں، دفاتر، ریستورانوں اور دوسرے عوامی مقامات کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت اور گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی