(ویب ڈیسک)بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف ملالہ یوسفزئی بھی میدان میں آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حجاب کی وجہ سے لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا خوفناک عمل ہے۔ بھارت کے حکمران ذہنی پسماندگی ختم کر کے مسلم خواتین کو دیوار کے ساتھ لگانے کے عمل کو فوری روکیں۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کم یا زیادہ کپڑے پہننا خواتین کی اپنی چوائس ہے افسوس یہ ہے کہ خواتین کے کم یا زیادہ کپڑے پہننے پر بات کرنے کا رجحان اب بھی موجود ہے ۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ٹویٹ پر بھارتی انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے ۔ملالہ کی ٹویٹ پربھارتی انتہا پسندآپے سے باہر ہوگئے اور ملالہ یوسفزئی پر تنقید شروع کردی ۔
واضح رہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل حجاب پہننے پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ایک مسلمان خاتون طالبہ کو گھیر لیا تھا اور انہیںکلاس میں جانے سے روک دیا جس پر مسکان ان غنڈوں سامنے ڈٹ گئی اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئی کلاس روم گئی ۔ مسلمان خاتون مسکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ دنیا بھر سے لوگ انہیں اپنے حق پر ڈٹ جانے کی وجہ سے خو ب سراہ رہے ہیں ان دنیا بھر کے لوگ مسکان کیساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:انتہا پسند بے قابو۔۔ نہتی طالبہ اللہ اکبر کے نعرے لگاتی اکیلی ڈٹے رہی۔۔ویڈیو وائرل