(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں مودی سرکار کی نا اہلی سے تنگ آ کر تاجر اور اس کی بیوی نے فیس بک لائیو پر خود کشی کرکے خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو نامی تاجر کا کاروبار تباہ ہوچکا تھا اور وہ قرضوں میں ڈوب گیا تھا۔ راجیو نے فیس بک لائیو پر خود کو آگ لگائی جبکہ اس کی بیوی نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیس بک پر ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا جس نے فوری طور پر میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں بیوی دم توڑ گئی جبکہ راجیو کی حالت نازک ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے راجیو کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے،حالت بھی کافی خراب ہے۔
فیس بک کی جانب سے اس ویڈیو کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیاگیا ہے ۔
ویڈیو میں خود کشی کرنے سے پہلے راجیو نے کہا کہ وہ نریندر مودی سے کہنا چاہتے ہیں کہ تم اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہو، تمہاری غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے چھوٹے تاجر اور کسان خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں، اپنی پالیسیاں تبدیل کرو، مودی سرکار کے جی ایس ٹیکس نے کاروبار کو بُری طرح متاثر کر دیا ہے،مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے،عوام کے پاس خودکشی کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے