(ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب کے تنازع پر کیس کی سماعت سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کیس میں مداخلت سے انکارکردیا۔
بھارتی سپریم کورٹ طالبات کی درخواست کی سماعت پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کو اس کیس کی سماعت کرنے دیں۔بھارتی چیف جسٹس نے این وی رمنا نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ فی الحال اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، اور سپریم کورٹ کے لیے اس وقت مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ہائی کورٹ کو اس معاملے کا جائزہ لینے اور فیصلہ کرنے دیں۔ ہم اس مرحلے میں کیوں کود پڑیں؟ یہ اچھا نہیں لگتا ہے۔کرناٹک ہائی کورٹ کالجوں میں طلبا کے حجاب پہننے پر پابندی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اس درخواست کی سماعت چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ دو دیگر جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جسٹس جیبونیسہ ایم خازی بھی بنچ میں شامل ہوںگے ۔
یہ بھی پڑھیں:مسکان کی حمایت میں ملالہ کے ٹویٹ نے بھارت میں آگ لگا دی