لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد۔۔ مفتاح اسماعیل نےعندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کچھ دنوں تک نمبر گیم پوری ہو جائےگی اور لانگ مارچ سے پہلے ہی تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نااہلی، مہنگائی اور معیشت کی بدحالی سے تنگ عوام چاہتے ہیں کہ عمران خان آج ہی چلے جائیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں گزشتہ روز پی ٹی آئی والوں نے اپنا حال خوددیکھ لیا، حالات اس قدرگھمبیر ہیں کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کو تیار نہیں، وزیراعظم عوام میں گئے تو انہیں بھی آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔ گرفتاری کا خدشہ
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے جھوٹی گواہی دی، اب حکومتی اتحادیوں کو بھی سوچنا ہوگاکہ انہوں نے عوام کا سامنا کیسے کرنا ہے، موجودہ ملکی حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اتحادی بھی عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار نے حلف اٹھانے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا