خواہش اور خوابوں پر پابند ی نہیں..عوام کو غاصبوں سے نجات دلائیں گے: شفقت محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے حوالے سے بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں،مخالفین کی سازشوں کے باوجود ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ایچ ای سی کو 123ارب روپے کابجٹ دیا،19نئی یونیورسٹیاں بنی ہیں،اومی کرون کے دوران سکولز بند نہیں کرنے پڑے۔تعلیمی اداروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نارووال کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،مریم نوازویسے دن گنتی رہتی ہیں،خواہش اور خوابوں پر پابند ی نہیں،عوام کو غاصبوں سے نجات دلائیں گے،نوازشریف لندن میں ہیں ،سارے ڈرامے چل رہے ہیں،،مولانافضل الرحمان توویسے ہی مسترد شد ہ سیاست دان ہیں اور آصف زرداری اپنی گیم کھیل رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت مدت پوری کرے گی۔