(24نیوز)برطانوی تحقیقاتی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے جمہوریت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں جمہوریت مزید زوال کا شکار ہوگئی ۔
برطانوی تحقیقاتی ادارے نے نیا ڈیموکریسی انڈکس جاری کردیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جمہوری نظاموں میں رہنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دنیا کی 46 فیصد سے بھی کم آبادی کو جمہوری نظام میسرہے ۔ڈیموکریسی انڈیکس سال2020 میں یہ تناسب 50 فیصد تھا، تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی آمرانہ نظاموں میں رہنے پر مجبور ہے۔ ڈیموکریسی انڈیکس میں افغانستان، میانمار اور شمالی کوریاکا حوالہ بھی دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناروے دنیا کا سب سے زیادہ جمہوری ملک ہے، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سویڈن اور آئس لینڈ ٹاپ فائیومیں شامل ہیں جبکہ بھارت کا 46 واں اور پاکستان کا 104 واں نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹے افراد ہوشیار۔۔ماہرین نے خبردار کر دیا