قابل اعتراض ویڈیو سے میاں بیوی کو بلیک میل کرناملزم کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے قابل اعتراض ویڈیو کے ذریعے میاں بیوی کو بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے کیلئے قابل اعتراض ویڈیو کا استعمال کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم شبیر نے شہری کا فروخت شدہ موبائل خرید کر فون کا ڈیٹا ریکور کیا اور اس میں سے میاں بیوی کی قابل اعتراض ویڈیو کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنا شروع کیا۔ ملزم نے میاں بیوی سے آن لائن رقم منگوائی اور اس کے بعد بھی مسلسل مزید رقم کا تقاضہ کرتا رہا ۔
شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاجر اور اس کی بیوی کی فیس بک پر لائیو خود کشی ۔۔ وجہ کیا بنی؟