لیبیاکے وزیراعظم کی گاڑی پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، تاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ نے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کا قانون کالعدم قرار دیدیا
واضح رہے کہ ملک میں قومی اتحاد اور مشرقی خطے کے مابین تناؤ وزیر اعظم پر حملے کی ممکنہ وجہ بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی ۔۔ویڈیو وائرل