(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق مراد سعید سب سے بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے وزیرثابت ہوئے جبکہ اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔ چوتھے نمبر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودجبکہ پانچویں نمبر پر وفاقی وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری رہیں۔چھٹے نمبر پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں وفاقی وزیر خسرو بختیارکانام جبکہ معید یوسف ساتویں پررہے ۔ آٹھویں نمبر پر عبدالرزاق داو¿د رہے۔ شیخ رشید کی وزارت کا نوا ں جبکہ فخر امام کی وزارت کا دسواں نمبر رہا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مراد سعید کو مبارکباد پیش کی اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تعریفی اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی ۔۔ویڈیو وائرل
وزرا کی کارکردگی ۔۔۔مراد سعیدپہلے ، اسد عمر دوسرے نمبر پر
Feb 10, 2022 | 15:29:PM