پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے ۔۔۔مریم نواز 

Feb 10, 2022 | 16:16:PM
مریم نواز ، پی ٹی آئی حکومت
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے اب عوام کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں تو کنٹینر پر چڑھ جائیں ۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے۔ مریم نواز نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے دوسرے جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آسکتے لیکن پوری جماعت ان کی لیڈرشپ میں متحد  ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مہنگائی اور عوامی غصے کی وجہ سے حالات بدلے ہیں ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد کا درپیش ہے، بعد میں وزیراعظم کون ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اب عوامی مارچ ہو گا۔۔ اسلام آباد پہنچ کر حساب لینگے۔۔ بلاول بھٹو