منی لانڈرنگ کیس۔۔ شہباز شریف اور حمزہ پر  فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

Feb 10, 2022 | 16:23:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تیسری شادی ۔۔نئی دلہن کیساتھ ویڈیو وائرل کر دی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 74 سالوں میں ایسے سنگین حالات کبھی نہیں ہوئے جو اب ہیں، برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے۔

مزیدخبریں