(ویب ڈیسک)ایسے لگتا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفترمیں عملے کی کمی ہے ورنہ ان سے ملاقات کیلئے آنے والی لتھوانیا کی ان کی ہم منصب کو 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ پر واقع ان کے دفترآمد پر دروازے پر موجود ہونا چاہیے تھا۔ مہمان کو شرمسار نہ ہونا پڑتا۔ عملے کی کمی وجہ سے بورس جانسن کو اپنے فیصلے میں تاخیر ہوئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لتھوانیا کی وزیر اعظم انگریڈا شمونیٹس اس وقت شرمناک صورتحال سے دوچار ہوئیں جب انہوں نے برطانیہ کے مشہور ترین 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ کے دروازے کو عبور کیا۔ بورس جانسن جب مناسب وقت پر دروازہ نہ کھلوا پائے تو مہمان ملک کی وزیراعظم سے آگے وزیر خزانہ رشی سناک کی رہائش گاہ کی طرف چلی گئیںجس پرانہیں شرمسار ہو کر وہاں سے لوٹنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میچز۔۔۔طلبا کی موجیں لگ گئیں ، کلاسز کا شیڈول جاری