(24 نیوز)ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 16ویں اور اپنے مسلسل چھٹے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، جہاں پہلی وکٹ 98 کے اسکور پر کپتان محمد رضوان کی شکل میں گری جنہوں نے 34 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ نے سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا اور 131 پر پہنچایا جہاں 68 رنز بنانے والے شان مسعود آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی کھلاڑی رک کر نہ کھیل سکا اور اور وکٹیں گرتی رہیں تاہم ٹم ڈیوڈ کے 34 رنز کے ساتھ سلطانز 182 کے مجموعے پر پہنچ گئے۔
ملتان سلطانز کی چھٹے میچ میں بھی کامیابی ، پشاور زلمی کو 42 رنز سے ہرا دیا
Feb 10, 2022 | 19:19:PM