ریحام خان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گی ؟ خود ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ میں بالکل سیاست میں آنا چاہوں گی کوئی نہیں روک سکتا،میں نے ہمیشہ مظلوم اور مجبور کا ساتھ دیا ہے،میرا سیاست میں آنے کا مقصد وزیر بننا نہیں ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ فیصل آباد میں لوگوں کے اندر بہت ٹیلنٹ دیکھا،موٹروے سے اتر کر سمندری فیصل آباد آئی تو روڈ دیکھ کر لگا وار زون میں ہوں،فیصل آبادیوں سے پوچھا یہ کوئی وزیرستان نہیں جو اسطرح کی سڑکیں ہیں، ریحام خان نے کہاکہ جب تک عوام سوال نہیں کریں گے روڈز کی حالت یہی رہے گی۔
ریحام خان نے کہاکہ لوگ پوچھتے ہیں ریحام خان کا ایجنڈا کیا ہے فیصل آباد آنے کا، ریحام خان کا پلان ہے کہ قوم جاگ جائے، انہوں نے کہاکہ فیصل آباد سے منتخب ہونے والا منسٹر بچہ آپکا نوکر ہے۔ریحام خان نے کہاکہ ہماری زندگیاں اس زمین سے جڑی ہیں، سڑکیں روزگار دیتی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تختیاں اچھی لگاتی ہے،ان کاکہناتھا کہ منظم طریقے سے ہمیں اپنا حق لینا ہوگا،حکومت نے غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلایا، میں برداشت نہیں کر سکتی کہ کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو۔
انہوں نے کہاکہ میں بالکل سیاست میں آنا چاہوں گی کوئی نہیں روک سکتا،ریحام خان نے کہاکہ مجھ میں پنجابی روح پنہاں ہے ،پٹھان جہاں جاتا ہے پشتو میں بات کرتا ہے لیکن پنجابی امریکہ جا کر انگلش بولنا شروع کردیتے ہیں،ان کاکہناتھاکہ جب پنجابی میں سوالات کئے جاتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے،ریحام خان نے کہاکہ صحافی جس پارٹی کو جوائن کرنے کا کہیں گے میں اس جماعت میں چلی جاو¿ں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا۔۔۔پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟