عامر لیاقت کی تیسری شادی، وزیراعظم عمران خان کا فون ، کیا کہا؟ 

Feb 10, 2022 | 21:03:PM

(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو تیسری شادی کی مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم نے انہیں فون کرکے شادی کی مبارک باد دی ہے، وہ وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے شادی کی مبارک باد دی۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے گزشتہ روز لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دنیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی ہے۔ گزشتہ روز ہی ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے خلع کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گی ؟ خود ہی بتا دیا

مزیدخبریں