’دیکھا جو چہرہ تیرا‘لاکھوں فالورز والی یہ حسینہ کون ؟، کیوں اور کیسے مشہور ہوئی ، حقیقت کیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت انٹرنیٹ پر ایک ایسی حسینہ کی تصویر چھائی ہے ، جو دیکھنے میں جاپانی بیوٹی نظر آتی ہے ۔ خوبصورت سے چہرے کو دیکھ کر آپ ایک سکینڈ میں اس کو دل دے بیٹھیں گے ، لیکن اس چہرے کے پیچھے چھپی سچائی جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔
یہ خوبصورت چہرہ کسی 19یا 20سال کی نازک لڑکی کا لگ رہا ہے ، جس کی نظریں سیدھے دل پر جاکر لگیں گی ۔ ایسا انٹرنیٹ پر زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے ۔ جاپانی لڑکیوں کی خوبصورتی کا یہی تو انوکھا انداز ہے کہ ان کی عمر کا پتہ ہی نہیں چلتا ہے ۔ حالانکہ اس کیس میں معاملہ عمر کا بھی نہیں ہے ۔ یہ چہرہ کچھ اور راز چھپائے ہوئے ہے ۔اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کا کمال ہے یا پھر یہ حسینہ نہیں روبوٹ ہے تو یہاں بھی آپ دھوکہ کھا رہے ہیں ۔ یہ روبوٹ یا مشین نہیں ، سو فیصد انسان ہی ہے ۔ جاپان میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر اس خوبصورت حسینہ کی تعریف میں لوگ قصیدے پڑھ رہے ہیں ۔
رپورٹ کےمطابق ایدیگامی باکو نام ہے اس شخص کا جس کی صورت پر ہر کوئی فدا ہوجائے ۔ بس مشکل یہ ہے کہ یہ کسی لڑکی کا چہرہ نہیں ہے بلکہ ایک 19 سال کے لڑکے کا چہرہ ہے۔ یہ تصویر کسی لڑکی کی نہیں بلکہ ایک جاپانی لڑکے کی ہے ، جو اپنے لڑکی والے لک کی وجہ سے لوگوں کو حیران کررہا ہے ۔اس سے پہلے اتنی زبردست چہرہ آپ نے نہیں دیکھی ہوگا ۔ تصویر کو آپ کتنا بھی بڑا کرکے دیکھیں لیں ، کہیں بھی آپ اس سچ کو نہیں پکڑ پائیں گے کہ ایدیگامی باکو لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا ہے ۔
دراصل میک اپ اور مینی پولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے وہ کسی لڑکی طرح دکھائی دینے لگتا ہے ۔ دیگر لڑکیوں کی طرح ادائیں اور پوز دینا ایدیگامی کا اپنا ٹیلنٹ ہے ۔گزشتہ کچھ سالوں سے ایدیگامی کی یہ تصویریں جاپان میں کافی مشہور ہوچکی ہے ۔ سب سے پہلے وہ جاپان کے ایک ٹیلنٹ ہنٹ میں دکھائی دیا تھا ، جہاں لوگوں کی نظریں اس کے لک پر مرکوز ہوگئی تھیں ۔اس نے اس مقابلہ کو تو نہیں جیتا ، لیکن لوگوں کی آنکھوں میں اسکی خوبصورتی بس گئی ۔ اس کی تصویریں دیکھنا لوگوں کو اتنا پسند ہے کہ بہت کم وقت میں اس نے سوشل میڈیا پر ریکارڈ فین فالوئنگ حاصل کرلی اور لوگ اسکی تصاویر کو خوب شئیر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دشا پاٹنی کی مختصر لباس میں تازہ تصاویر ، ٹائیگر شیراف نے کیا لکھ دیا ؟