(ویب ڈیسک) ہواوے نے نیا اپ گریڈ شدہ HUAWEI MateBook X Pro باضابطہ طور پر لانچ کردیا ہے جو اب پورے پاکستان میں فروخت کیلئے دستیاب ہے، یہ لیپ ٹاپ جدت اور تکنیکی اپ گریڈیشن کی ایک مکمل رینج کے ساتھ موثر کارکردگی کاتجربہ صارف کو فراہم کرتا ہے۔ HUAWEI MateBook X Pro ہائی ڈیفینیشن تصویر کے معیار اور 3K LTPS ڈسپلے کے ساتھ ایک اور شاندار فل ویو ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ 11th Gen Intel® Core™ پروسیسرز صارف کے لئے
کام اور روزمرہ کی زندگی دونوں کو آسان بنا دیتے ہیں۔
HUAWEI MateBook X Pro میں HUAWEI فری ٹچ پیڈ، اعلیٰ کوالٹی کی ملٹی پوائنٹ ٹچ اسکرین، ڈوئل ایج مائیکروفون اور کواڈ اسپیکرز فلموں اور موسیقی کے شائقین کے لیے بنائے گئے ہیں۔ Huawei پاکستان کے مارکیٹنگ منیجر کا کہنا ہے کہ: ''ہم پانچ ٹیکنالوجی کے طریقوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جن میں سمارٹ ہوم، سمارٹ ٹریول، سمارٹ آفس، فٹنس، صحت اور تفریح شامل ہیں۔Huawei لیپ ٹاپ جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں جن کا مقصد جدید دور میں ایک نئے مربوط ایکو سسٹم کا تجربہ کرنا اور پہلے سے زیادہ بہتر PCs تخلیق کرناہے۔''نئے HUAWEI فری ٹچ نے زیادہ کشادہ ٹچ پیڈ کے ساتھ ٹچ کنٹرول کے تجربے کو اپ گریڈ کیا ہے۔ یہ پتلا ہلکا پھلکا اور پورٹیبل لیپ ٹاپ 16GB LPDDR4x میموری کے ساتھ، آپ کی پیداواری صلاحیت کے تجربے کو اپ گریڈ کرنے کی طاقت سے بھی بھرا ہوا ہے۔ HUAWEI Shark Fin کے ڈوئل فین ڈیزائن کو VC ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑا گیا ہے، کیونکہ یہ وائی فائی 6 لیپ ٹاپ روایتی وائی فائی 5 کی منتقلی کی شرح سے تقریباً تین گنا زیادہ پیش کرتا ہے، لہٰذا آپ ایک مستحکم کنکشن اور موثر ٹرانسفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ HUAWEI MateBook X Pro لیپ ٹاپ میں فنگر پرنٹ پاور بٹن بھی موجود ہے جو اسٹارٹ اپ کو ناقابل یقین حد تک تیز اور محفوظ بناتا ہے۔ 56 Wh بیٹری اور ہواوے کے پاور مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ یہ سوئچ آف ہونے پر ریورس چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، اس لئے آپ بجلی کی فکر کیے بغیر سفر کر سکتے ہیں، جبکہ 65W USB-C پاکٹ چارجر تیز رفتار چارجنگ فراہم کرتا ہے اور HUAWEI فونز کے لئے HUAWEI SuperCharge کو سپورٹ کرتا ہے۔ HUAWEI MateBook X Pro ایک ہموار، موبائل جیسا تجربہ فراہم کرنے کے لئے اعلیٰ درستگی والی ملٹی پوائنٹ ٹچ اسکرین اور تھری فنگر سوائپ اسکرین شاٹ اشارہ پیش کرتا ہے۔ HUAWEIشیئر لیپ ٹاپ اور فون کو ایک ساتھ کام کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے بات چیت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ HUAWEIکاملٹی اسکرین کولابریشن فیچر صارفین کو اپنے فون کو HUAWEI MateBook X Proکے ساتھ تقسیم کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے وہ نوٹ بک پر ایک ہی وقت میں تین موبائل ایپس کو آپریٹ کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنی نوٹ بک اور فون کے درمیان فائلوں کو زیادہ آسانی سے منتقل کر سکتے ہیں، یا فون سے فائلوں کو براہ راست نوٹ بک پر کھول کر ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ رنگوں کی ایک وسیع رینج میں دستیاب ہے جن میں اسپیس گرے اور ایمرالڈ گرین شامل ہیں۔ HUAWEI MateBook X Pro ایک چلتے پھرتے سنیما کی طرح ہے، جو آواز کے لحاظ سے پرفیکٹ ہے، جس میں چار اپ گریڈ شدہ سپلٹ فریکوئنسی سپیکر ہیں جو بہترین آوازکا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ایڈوانسڈ ایج مائکروفون سیٹ اپ اور AEC الگورتھم آواز کو دور سے اور زیادہ درست طریقے سے معلوم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ اب پاکستان میں'Daraz.pk: https://bit.ly/3svFryW اور 'Cube': https://bit.ly/3g4mcXfپر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ اداکارہ دشا پاٹنی کی مختصر لباس میں تازہ تصاویر ، ٹائیگر شیراف نے کیا لکھ دیا ؟
HUAWEI MateBook X Pro اپ گریڈ کے ساتھ پاکستان میں لانچ کردیا گیا
Feb 10, 2022 | 21:21:PM