(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رکن اسمبلی امجد خان آفریدی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں رکن اسمبلی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے امجدخان آفریدی ڈی آئی خان سے کوئٹہ جارہے تھے کہ قومی شاہراہ پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں رکن اسمبلی سمیت 4 افراد زخمی ، ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گی ؟ خود ہی بتا دیا