آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
IMF سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا اور اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ھل کر رہ جائیگی ۔۔ عدلیہ ہی امید ہے https://t.co/5YAsoxn6CX
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 10, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا اور اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی، عدلیہ ہی امید ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے تاہم اسٹاف کی سطح پر تاحال معاہدہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔