آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا، فواد چوہدری

Feb 10, 2023 | 10:37:AM

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا اور اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی، عدلیہ ہی امید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے تاہم اسٹاف کی سطح پر تاحال معاہدہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر اعظم سے ویڈیو لنک پر ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئی ایم ایف کے وفد سے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں