مایا علی نے شادی سے متعلق سوالات پر خاموشی تو ڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) دور حاضر میں ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے اس لیے ہمارے شوبز کے ستارے بھی اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے اور بات چیت کے لیے سوشل میڈیا ہی استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے،اپنی شادی کے حوالے سے بھی بتایا۔
پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کے لئے سوال جواب کا سیشن کیا۔ جس میں اداکارہ نے اپنے فینز کو دلچسپ جوابات دیئے ۔
ایک مداح نے پوچھا کہ آپ شادی کب کریں گی؟؟
اس سوال پر مایا نے جواب دیا کہ جب اللہ چاہیے گا۔
ایک مداح نے سوال کیا آپ کا کبھی دل ٹوٹا ہے کیا ؟؟
مایا نے جواب دیا کہ جی، بہت بار۔
ایک مداح نے مایا سے پوچھا کہ پی ایس ایل میں اس مرتبہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
مایا نے گذشتہ پی ایس ایل کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کوئٹہ گلیڈیٹر !
یہ بھی پڑھیں:"میں اپنا پیسہ اپنے جسم پر خرچ کرنا چاہتی ہوں"
ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا آپکی وہاج علی سے کیسا تعلق ہے ؟؟
اس پر مایا نے وہاج کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ وہاج میرا دوست ہے ، اس نے مجھے ہر مرتبہ اچھی دوستی کو ثابت کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا نے مایا سے پوچھا کہ بلال اشرف کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا ؟؟ مایا نے لکھا کہ بلال بہت اچھے کو ایکٹر ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔