اعلیٰ ججز کیلئے پی ایس ایل کے وی وی آئی پی پاسز مانگنے کا مراسلہ واپس لے لیا گیا

Feb 10, 2023 | 11:36:AM

(ویب ڈیسک) ملتان کے اعلیٰ ججز کیلئے پاکستان سپر لیگ کے وی وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے منیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو خط لکھا کہ ججز اور ان کے اہل خانہ پی ایس ایل دیکھنا چاہتے ہیں، افتتاحی تقریب کیلئے چیئرمین باکس مختص کیا جائے۔

خط میں لکھا گیا کہ مزید 30 وی آئی پی پاسز بھی دیے جائیں، اس کے علاوہ ملتان میں ہر میچ کے 25 وی آئی پی پاسز کا علیحدہ بندوبست کیا جائے۔

خط میں منیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے گاڑیوں کے خصوصی پارکنگ اسٹیکرز بھی مانگے گئے ہیں۔

یہ خط کچھ دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد سینئر ایڈیشنل رجسٹرار نے پاسز مانگنے کا خط واپس لے لیا۔ 

انہوں نے دوسرا خط بھیج کر لکھا حکامِ بالا کے احکامات پر پاسز مانگنے کا خط واپس لیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں