امجد اسلام امجد کے انتقال پر انور مقصود کااظہار افسوس

Feb 10, 2023 | 12:54:PM

(ویب ڈیسک )انور مقصود کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک کے حالات پر ہمیشہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر بات کی ہے اور انہوں نے حاضر سروس جرنیلوں پر بھی طنز و مزاح کے تیر برسائے ہیں۔

معروف شاعر امجد اسلام امجد کے انتقال پر انور مقصود نےگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’انور مقصود نے کہا کہ جب ملک کے حالات ایسے ہوں تو سب سے پہلے پڑھے لکھے لوگ چلے جاتے ہیں۔ امجد اسلام امجد میرے دوست بھی تھے اور ساتھی بھی، ہم نے ایک ساتھ ٹی وی کے لیے کم و بیش 50 برس لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر ،ادیب ،ڈرامہ نویس انتقال کر گئے 

انور مقصود نے مزید کہا کہ امجد اسلام امجد بہت ہنس مکھ اور نفیس آدمی تھے، ان کا ھس مزاح بہت اچھا تھا۔ کسی انسان کے جانے کے بعد اس کی تعریف کو سب ہی کرتے ہیں لیکن امجد اس لائق تھے کہان کی تعریف کی جائے۔

ایسے لوگ جب چلے جاتے (انتقال کرجاتے) ہیں تو ان کا دکھ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بڑے لوگ کبھی جاتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ’’امجد‘‘ بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔

مزیدخبریں