سپریم کورٹ پارلیمنٹ نامکمل والے ریمارکس پر وضاحت کرے: ن لیگ کا سینیٹ میں مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ نامکمل ہے، وہ وضاحت کریں ان کا موقف کیا ہے۔
سینٹ اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیئے جس کا براہ راست تعلق پارلیمنٹ یا انتخابات سے نہیں تھا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ نامکمل ہے، یہ بھی کہا گیا کہ جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو مکمل نہیں کیا جا رہا، نام لئے بغیر انہوں نے ریمارکس دئیے محمد خان جونیجو تھے۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ واضح کر دیں ہم عدلیہ کا احترام کرنے والے ہیں، یہ انہوں نے کیسے کہہ دیا کہ پارلیمنٹ متنازعہ ہے؟ ریمارکس پارلیمنٹ کی عزت پر حملہ ہے، پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، عدلیہ اور افواج پاکستان عوام کی نمائندہ نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ایک ہی جج ایماندار ہے ؟ براہ مہربانی ایسا نہ کریں،میری عاجزانہ خواہش پر وزیر مملکت نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی میں اٹھایا دیا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو گھر بھیجا، ہم نے فیصلہ قبول کیا۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو تین دن سے سپریم کورٹ سے ریمارکس آئے ہیں، وہ وضاحت کریں، ان کا موقف کیا ہے، یہ پارلیمنٹ اور جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔