ٹوئٹر کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، اب صارفین جتنی لمبی چاہیں ٹوئٹ کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کو حروف کی قید سے آزادی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق جتنی لمبی چاہیں ٹوئٹس کرسکتے ہیں۔ لیکن لمبی ٹوئٹس کے حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔
دنیا کی معروف ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو اب حروف کی قید سے آزاد کر دیا گیا ہے ۔پہلے صارفین اپنے خیالات کا اظہار صرف 280 حروف میں ہی کر سکتے تھے لیکن اب ٹوئٹر کے نئے فیچر سے صارفین اپنی ٹوئٹس کے لیے 4000 تک حروف استعمال کر سکتے ہیں ۔ صارفین پہلے اپنےلمبے لمبے پیغامات کو الگ الگ ٹوئٹس کی مدد سے شیئر کرتے تھے لیکن اب لمبے پیغامات ایک ہی ٹوئٹ کی مدد سے شیئر کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا فیس بک خفیہ طور پر فون کی بیٹری استعمال کرسکتی ہے؟
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نےگزشتہ ماہ اپنی ایک ٹوئٹ میں صارفین کے لیے حروف کی تعداد بڑھانے کا عندیہ دیا تھا جس کا اطلاق اب ہو چکا ہے۔
more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more words more… https://t.co/0mcFJ1wwZK
— Twitter (@Twitter) February 8, 2023
واضح رہے کہ ٹوئٹر کے اس نئے آپشن کو استعمال کر نےکی اجازت فی الحال صرف ان امریکی صارفین کو ہے جنہوں نےبلیوٹِک خدمات کی پیڈ سبسکرپشن(پیسوں کے عوض) حاصل کر رکھی ہے۔ وہ صارفین جن کے پاس بلیو یا گولڈن ٹک تو ہے لیکن وہ ٹوئٹر کو سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرتےوہ اس سہولت کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔