سندھ بلوچستان کا تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع شروع

Feb 10, 2023 | 15:30:PM

(ویب ڈیسک )سندھ بلوچستان سطح کا تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع آج کراچی میں جاری ہوگیا ہے ۔اجتماع میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ہے۔

اجتماع گاہ کے انتظامات سنبھالنے کے لئے 10ہزار سے زائد تبلیغی رضاکار موجود ہے۔اجتماع کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہاظم بنگوار سندھ اسمبلی میں بھی مشہور

اجتماع گاہ کے چاروں اطراف سندھ پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ۔

ڈی ایس پی منگھوپیر نے بتایا کہ اجتماع گاہ پر سندھ پولیس کے 11سو اہلکار اور 100 سے زائد افسران تعینات ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے لئے 10سے زائد ایس پیز بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اجتماع 12 فروری بروز اتوار دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا

مزیدخبریں