پاکستان اسٹیل کی بحالی نجکاری کے بغیر ممکن: کنوینر پاکستان اسٹیل اسٹیک ہولڈز گروپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ممریز خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت خسارے والے اداروں کا فیصلہ کرنا ہوگا، پاکستان اسٹیل کی بحالی نجکاری کے بغیر ممکن ہے۔
پاکستان اسٹیل اسٹیک ہولڈز گروپ کے کنوینر ممریز خان نے کہا ہے کہ ملکی معشیت کی بہتری کے لئے پاکستان اسٹیل کو بپلک سیکٹر میں بحال کیا جائے، پاکستان اسٹیل کی بحالی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی بحالی سے آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری ہوسکے گی، پاکستان اسٹیل کی بحالی کے ملازمین کے مسائل حل ہونگے، ملک میں جاری اسٹیل ڈیلرز کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی، اس منافع کمانے والی پاکستان اسٹیل کو حکومتوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
ممریز خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل ہنر مندوں اور ملز کے اپنے وسائل سے نکاری کئے بنا ہی بحال کی جاسکتی ہے، پاکستان اسٹیل ایک قومی اثاثہ ہے، پاکستان اسٹیل کی بحالی سے انجنئیرنگ سیکٹر اور تعمیراتی شعبے کو مناسب قمت پر اسٹیل مل سکے گا، پاکستان اسٹیل 2000 سے 2008 تک منافع کما کردے رہی تھی، پاکستان اسٹیل کو 2008 سے 2023 تک پاکستان اسٹیل کا خسارہ اور قرضہ 260 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔