(24 نیوز) لال حویلی کی ملکیت کے حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں دائرکردہ شیخ رشید کی اپیل کی سماعت راولپنڈی میں ہوئی۔
کیس کی سماعت ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ تنویر احمد نے کی۔
شیخ رشید کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ سردار رازق خان اور شیخ راشد شفیق سماعت کیلئے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری مسترد
فریقین کے مابین دلائل مکمل ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید نے سیل کیے گئے 7 یونٹس کی کرایہ داری کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی تھی۔