بھارتی اسپنر رویندرا جڈیجا بال ٹیمپرنگ میں ملوث

Feb 10, 2023 | 17:24:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

آسٹریلوی اور عالمی میڈیا پرجڈیجا کی مبینہ بال ٹیمپرنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رویندرا جڈیجا ہاتھ پر کریم لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

آسٹریلیا میڈیا نے بھارتی بولرز پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ٹیم مینجمنٹ سے وضاحت طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیے: رونالڈو کا جادو برقرار، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ جڈیجا انگلی میں درد سے نجات کے لیے کریم استعمال کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں  رویندرا جڈیجا نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزیدخبریں