(24 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کی تعلیم دینے والے اداروں کو این او سی جاری کرنے کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز سے الحاق لازمی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں میڈیکل کی تعلیم دینے والے اداروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے استثنی کے لیے کسی کو این او سی دینے کا اختیار نہیں، جسٹس چودھری محمد اقبال نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کی درخواست پر فیصلہ دیا۔
33 صفحات کافیصلہ عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے, یو ایچ ایس نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ حکومت پاکستان کے 13 اگست 2011 کے نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا,نوٹیفکیشن کے تحت حکومت پاکستان کی وزارت بین الصوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی نے نجی یونیورسٹی کو میڈیکل کالج بنانے کی منظوری دی۔