(24 نیوز )عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا پھر سے مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا ہوکر 1865 ڈالر فی اونس تک گرگیا ہے ، جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 98 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے، دس گرام سونا 2829 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے پر پہنچ گیا ، ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2160 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بیٹا ایف آئی اے میں پیش