منی لانڈرنگ کیس، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بیٹا ایف آئی اے میں پیش

Feb 10, 2023 | 17:53:PM

(24 نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے چودھری راسخ نے منی لانڈرنگ کیس میں  ایف آئی کے سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی  کے  بیٹے چودھری راسخ الٰہی ایف آئی اے میں پیش ہوئے ،چودھری راسخ الہی کوایف آئی اے میں درج مقدمہ کی تفشیش کے لیے طلب کیا گیا تھا ،ایف آئی اے نے چودھری راسخ الہی کو سوالنامہ تھما دیا  ہے ، جبکہ سوالات کے جوابات کے لیے راسخ الہی نے وقت مانگ لیا ہے، واض رہے کہ چودھری راسخ ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں شامل تفشیش  ہیں ۔

مزیدخبریں