وہاب ریاض بطورنگران وزیرکھیل پنجاب کب حلف اٹھائیں گے ؟ بڑی خبر سامنے آ گئی

Feb 10, 2023 | 18:30:PM
وہاب ریاض بطورنگران وزیرکھیل پنجاب کب حلف اٹھائیں گے ؟ بڑی خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وہاب ریاض بطور نگران وزیر کھیل پنجاب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے بعد حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وہاب ریاض کا حلف تاخیر سے لینے کی درخواست کی تھی، پی سی بی نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی ہے اور وہاب ریاض اب مکمل پی ایس ایل کھیلیں گے، وہ ایونٹ کے اختتام پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔