(24 نیوز ) شاہین شاہ آفریدی نے لاہورقلندر کی ’’کٹ ‘‘پہنے تصاویر جاری کردیں، اپنی ڈیزائن کردہ یونیفارم پر مداحوں سے بھی رائے مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کی گہما گہمی میں اضافہ ہورہاہے، سوشل میڈیا صارف بھی اب پی ایس ایل کے رنگ میں رنگتے جا رہے ہیں کہیں کوئی اپنی من پسند ٹیم کی سپورٹ میں اس کا فلیگ اپنی ڈی پی پر لگا رہا ہے تو کوئی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی تصویر جاری کر کے اس سے محبت کا اظہار کر رہا ہے ،دوسری طرف پی ایس ایل ٹیموں کی جانب سے ٹی شرٹس کی رونمائی کی جا رہی ہے ، ایسے میں پی ایس ایل 7ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی لاہور قلندر کی شرٹس پہنے تصویر جاری کی ہے ، جس پر کیپشن درج کیا اور مداحوں سے پوچھا کہ ’کیسی لگی میری کٹ ‘؟
واضح رہے کہ لاہور قلندر کی کٹ اس بار شاہین شاہ آفریدی آفریدی نے خود ڈیزائن کی ہے ، کچھ روز قبل ایک پروگرام میں لاہور قلندر کے ڈائریکٹر رانا جواد نے انکشاف کیا تھا کہ شاہین ہمارے کپتان ہیں ، اس بار کٹ بھی وہ خود ڈیزائن کر رہے ہیں، لاہورقلندر نے گزشتہ روز اپنے کٹ کی رونمائی کی تھی ، جس پر پورے لاہور کا نقشہ پرنٹ کیا گیا ہے، جو دیکھنے میں جاذب نظر اور دلکش لگ رہی ہے۔