شہریوں کی حفاظت ترجیح، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، وزیراعظم شہباز شریف

Feb 10, 2023 | 20:56:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمے داری ہے اس سلسلے میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور کسی قسم کا سیکورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیکورٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید طارق فاطمی،جہان زیب خان، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز ، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ،پاکستان میں مزید مہنگاہو گیا
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کو مزید موثر بنانے کے اقدامات کے گئے ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حال ہی میں چاروں صوبوں کا دورہ کیا تاکہ امن و امان کے حوالے سے صوبوں کو درپیش مسائل اور درکار وسائل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمے داری ہے اس سلسلے میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور کسی قسم کا سیکورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کو چاروں صوبوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے وفاق اور صوبوں میں رابطوں اور ہم آہنگی مزید بہتر کی جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس کی استعداد کار میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں اور سامان سے لیس کیا جائے ، انہوں نے تاکید کی کہ اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر بھرپور عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی لاہور قلندر کی نئی کٹ میں تصاویر نے دھوم مچا دی

مزیدخبریں