(24 نیوز )پاکستان میں تعینات جرمن سفیر ’ایلفرڈگرناس‘ پاکستانی دال ماش اور دال چنا کے دلدادہ نکلے ،ڈابے پر کھانا کھاتے تصاویر بھی شیئر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ’’دالوں کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر جرمن سفیر کی پاکستانی ڈابے پر دال چنا اور دال ماش کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھاتے تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کیلئے بے پناہ چاہت کا اظہار کیا جا رہا ہے, کوئی ان کےسادہ پن کی وجہ سے اظہار محبت کر رہا ہے تو کوئی پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے پر انہیں داد دے رہا ہے اور تو اور انہیں دال ماش اور دال چنا میں سے بہترین کھانے کی آپشن بھی بتائی جا رہی ہیں ، ہر کوئی اپنی پسند کے مطابق دال چنا اور دال ماش کی افادیت پر روشنی ڈال رہا ہے۔
جرمن سفیر نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے زیادہ تجویز کردہ سالن آج میں کھائیں ہیں، ایک دال دال چنا اور دوسرا دال ماش ،دونوں ہی مزے دار ہیں لیکن جوچیز سب سے زیادہ پسند آئی وہ گر روٹی تھی، اپنی رائے دینے کے بعد جرمن سفیر ایلفرڈ نے مداحوں سے پوچھا کہ آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟ ۔ پھر کیا تھا سب ہوگئے شروع اپنی اپنی تجاویز دینے میں ۔
یہ بھی پڑھیں:عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں دالوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کی مناسبت سے جرمن سفیر نے دال کھا کر آج کے دن کو منایا ہے ۔