(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان ، با لائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،مانسہرہ، کوہستان اور بالاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری ممکن ہے ، دوسری جانب پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔