انتخابات کے شیڈول سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ، پرویز الٰہی نے بھی بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہئے ، الیکشن کمیشن فوری انتخابات کے شیڈو کا اعلان کرے ۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، عدلیہ سے انصاف کی امید تھی ، عدلیہ نے آئین کی سربلندی قائم رکھی، اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم