پاکستان میں زلزلہ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوری زلزلے کا کوئی امکان نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ترکیہ اور شام میں آئے زلزلے کا پاکستان سے غلط موازنہ کیا جا رہا ہے، ترکیہ میں زلزلے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان میں زلزلہ آسکتا ہے، پاکستان میں فالٹ لائنز ہیں مگر ان کا ترکیہ کے زلزلے سے تعلق نہیں، زیادہ شدت کا زلزلہ لانے والی انرجی دوبارہ جمع ہونے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 7 اعشاریہ کی شدت کا زلزلہ 2005 اور 2013 میں آچکا ہے، اتنی شدت کے زلزلے کا ریٹرن پیریڈ اتنا جلدی نہیں آتا، ترکیہ میں جہاں زلزلہ آیا وہاں ماضی قریب میں اتنا بڑا زلزلہ نہیں آیا تھا،اتنی شدت کے زلزلے کیلئے انرجی جمع ہونے میں سینکڑوں سال لگے ہوں گے، ترکیہ کے زلزلے کو پاکستان سے ملانا درست نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملبے تلے دبےنوجوان کی حاضردماغی نے پورے خاندان کی جان بچالی، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری بروز پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے یہ باتیں کہی گئی تھیں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی اسی شدت کا زلزلہ آئے گا۔
اسی طرح سوات اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے سبب علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے،حکام کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔