(24 نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کی ڈی سیٹ کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ 15فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔پی ٹی آئی کے 25 ارکان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم