(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج ہو گیا۔
سابق وزیر اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب وہ ایک پولیس اہلکار سے تکرار کرتی دکھائی دیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کیا، اس دوران دیگر پارٹی ورکرز اور پولنگ اسٹیشن عملہ موجود تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بنا کچھ سنے اے ایس آئی امجد کو تھپڑ جڑ دیا، دوسری جانب اے ایس آئی کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ کے پولنگ اسٹیشن گورمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں ڈیوٹی پر معمور تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور تھپڑ مارا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزسیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا، پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے۔