نیوٹن آف غزہ: 15 سالہ بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرکے سب کو حیران کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوران 15 سالہ فلسطینی بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرکے سب کو حیران کردیا۔ اس کارنامے پر حسام العطار کو 'نیوٹن آف غزہ' کہا جانے لگا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تبال ہوچکا ہے۔ حسام العطار سمیت سیکڑوں فلسطینی بچے بے گھر اور تعلیم سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن ختم،خان کی رہائی کنفرم؟
حسام العطار بھی ایک خیمے میں مقیم ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ غزہ میں مجھ جیسے اور بھی باصلاحیت بچے ہیں لیکن کسی کو ان کی پرواہ نہیں ہے۔ پناہ گزین کیمپوں میں بچوں کو اندھیرے سے خوفزدہ دیکھ کر سوچا کیوں نہ اُنہیں خوشی دی جائے۔
حسام کا عرب ممالک اور عالی برادری سے جنگ ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بھی دیگر بچوں کی طرح اپنے خواب پورے کرنا چاہتا ہوں۔