پی ٹی آئی کل اپنا لائحہ عمل بتائے گی، ہم ظلم کے نیچے نہیں دبیں گے،علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ امیدوار اپنا فارم 45 بچا کر رکھیں، اب چھاپے مارے جائیں گے اور فارم 45 چھینا جائے گا۔
انسدادِدہشت گردی عدالت کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل اپنا لائحہ عمل بتائے گی،اُن کا کہنا تھا کہ قوم پرجوش طریقے سے ووٹ دینے نکلی ہے، 8فروری کی خوشی منانی چاہیے یہ پاکستان کا تاریخی دن تھا، اصلی انقلاب 8 فروری کو آیا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے دکھا دیا کہ ہم ظلم کے نیچے نہیں دبیں گے، وہ پرانا زمانہ تھا کہ لوگ 5ہزار روپے پر ووٹ ڈلواتے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیا وکٹری اسپیچ ہوتی ہے جو ساتھ فیملی کھڑی تھی،کل سے جو تماشا لگایا ہوا ہے انہیں شرم نہیں آئی۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا ووٹ کہیں غائب ہو گیا ہے ہمیں تلاش کرنا ہے، ہمارا ووٹ جدھر بھی ہے ہمیں واپس کریں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی جیت بیرسٹر گوہر خان نے بڑا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی نے امانت کے طور ہر ٹکٹ دیا، یہ لوگوں کی امانت ان امیدواروں کے پاس ہے۔
اُن کا آزاد امیدواروں کا پارٹی بدل لینے سے متعلق کہنا تھا کہ اگر یہ آئی پی پی میں جاتے ہیں تو لوگ ان سے جواب خود لے لیں گے۔