لڑکے سے بات کیوں کی؟ ظالم باپ اور چچا نے لڑکی کو دریا میں پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں اپنے ہی سگی بچی کی جان کے درپے ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو باپ اور چچا نے لڑکے سے بات کرنے کے شبہے میں گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور پھر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے لڑکی کو بچاتے ہوئے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج کو چینلج کردیا
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے باپ نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی میں نے مخالفت کی۔
پولیس کے مطابق بچی کے بیان کے بعد باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔