شمالی وزیرستان :سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  فائرنگ سے زخمی

Feb 10, 2024 | 13:20:PM

(ویب ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  زخمی ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھامحسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے،شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر  پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور  آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کومیرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی  جیت،بیرسٹر گوہر خان نے بڑا اعلان کر دیا

مزیدخبریں